ابنا: الحوثي تحريک سے تعلق رکھنے والے سيکڑوں لوگوں نے صوبہ صعدہ ميں سعودي عرب کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہيں۔ مظاہرين سعودي عرب کي شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور انکا کہنا تھا کہ آل سعود کي حکومت عوام کے درميان اختلافات پيدا کرنے کے لئے صعدہ صوبے ميں تکفيري عناصر کي سرپرستي اور انکي مالي و اسلحہ جاتي حمايت کر رہي ہے۔مظاہرين نعرے کے لگارہے تھے کہ سعودي حکومت خطے ميں امريکہ اور اسرائيل کي آلہ کار بني ہوئي ہے۔ مظاہرين نے يمن کے اندروني معاملات ميں غير ملکي مداخلت کي مذمت کرتے ہوئے اپنے ملک ميں امريکي ڈرون حملے فوري طور پر بند کئے جانے کا بھي مطالبہ کيا۔ واضح رہے کہ يمن کے صدر عبد ربہ منصورہادي نے کہا ہے کہ امريکي ڈرون حملے حکومت کي ہماہنگي سے انجام پار رہے ہيں۔
.......
/169